10th Class Result 2022 9th Class Result 2022

پاکستان کو کرائے کے غُنڈوں کے طور پر استعمال نہیں کیا جا سکتا


سیاسی

08/Jan/2019

News Viewed 1706 times

پاکستان کو کرائے کے غُنڈوں کے طور پر استعمال نہیں کیا جا سکتا

پاکستان کے وزیراعظم کا کہنا تھا کہ دوسروں کے قرضے اور امداد مفت میں نہیں ملتی ، اس کی بڑی قیمت چکانی پڑتی ہے اور پاکستان یہ قیمت ادا کر چکا ہے، مگر اب پاکستان کو کرائے کے غُنڈوں کے طور پر استعمال نہیں کیا جا سکتا،عمران خان کا کہنا تھا کہ’ اب پاکستان کسی اور کے لیے نہیں لڑے گا ہمیں کرائے کی بندوق یا کرائے کے غنڈے کے طور پر استعمال نہیں کیا جا سکتا، ہماری پالیسیاں ایسی ہونگی جو پاکستانی عوام کے مفاد میں ہو‘۔میں اتنے عرصے سے کہتا آرہا ہوں کہ افغانستان کے مسئلے کا حل فوجی نہیں ہیں ،جس کو آج سب نے تسلیم بھی کیا،پاک بھارت تعلقات کے حوالے سے بات کرتے ہوئے عمران خان کا کہنا تھا کہ پاکستان اور بھارت ایک ایٹمی طاقت ہیں ناراضگی اور اختلافات کو جنگ سے حل کرنا خودکشی ہو گی۔

اب یہ بھی پڑھیں: انڈ ونیشیا میں زلز لے کے جھٹکے


وزیراعظم کا کہنا تھا کہ کشمیر بھی ایک بہت بڑا مسئلہ ہے ، پچھلے سال کشمیر میں بھارت کی طرف سے کیفیت بہت دردناک رہی، پیلٹ گنز سے لوگوں کو اندھا کیا گیا، نو جوانوں کو گولیاں مار کر شہید کر دیا گیا،اس مسئلے کو لڑائی جھگڑے کے بجائے بات چیت سے حل کیا جاسکتا ہے۔

متعلقہ خبریں